بنگلہ دیش:شیخ حسینہ واجد کی نفرت انگیز تقاریر پر پابندی عائد
ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
پراسیکیوٹر غلام منور نے بتایا کہ شیخ حسینہ کئی مقدمات میں نامزد ہیں جن کی ٹریبونل تحقیقات کر رہا ، غلام منور نے بتایا کہ ہم نے حسینہ کی نفرت انگیز تقاریر کو پھیلانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ اس سے قانونی کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے یا گواہوں اور متاثرین کو دھمکایا جاسکتا ہے ۔