امریکی محکمہ خارجہ مودی حکومت کو نشانہ بنا رہا :بی جے پی کا الزام
نئی دہلی(رائٹرز)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ ان کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے ۔
بی جے پی کے قومی ترجمان اور قانون ساز سمبت پاترا نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ تحقیقاتی صحافیوں اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ کے ان مضامین کا استعمال کیا ہے جن میں مودی کو کمزور کرنے کیلئے توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کے الزامات مایوس کن ہیں ۔