بھارت:ہندوانتہا پسندوں کا حملہ ، مسلمان نوجوان قتل ،2زخمی
لکھنو (اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ٹرین میں سوار ایک مسلم نوجوان کوقتل جبکہ دو کو زخمی کردیا۔
افسوسناک واقعہ جموں سے وارانسی جانے والی بیگم پورہ ایکسپریس میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ توحید کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے میں توحید کے بھائی طالب اور توصیف زخمی ہوئے ۔ہند و غنڈوں نے توحید پر چاقو اور لوہے کے راڈ سے حملہ کیا ۔توحید کے والد انصر نے روتے ہوئے کہامیں یقین نہیں کر سکتا کہ ہم سے ہمارا بیٹا اتنے ظالمانہ طریقے سے چھین لیا گیا ۔