برکینا فاسو :فوجی صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر دیا،حکومت تحلیل
عابدجان(اے ایف پی)برکینا فاسو کے فوجی صدر نے ملک کے وزیر اعظم کو برطرف اور حکومت کو تحلیل کر دیا۔۔۔
صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیر اعظم کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،کیلم ڈی تامبیلا کو اکتوبر 2022 میں بغاوت کے بعد وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سرکاری فرائض ختم کر دئیے گئے ہیں،تحلیل شدہ حکومت کے اراکین نئی حکومت کے قیام تک سرکاری فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔