تر کیہ سے وطن واپس جائیں گے ، کوئی غلطی ہوئی ہے تو معذرت :شامی مہاجر

تر کیہ سے وطن واپس جائیں  گے ، کوئی غلطی ہوئی ہے  تو معذرت :شامی مہاجر

ادانا (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں بشار الاسد کے فرار کے بعد ترکیہ میں بھی شامی مہاجرین خوشیاں منا رہے ہیں۔

ترکیہ کے شہر ادانا میں اس دوران ترک ٹی وی نے احتجاج میں شریک ایک نوجوان کا انٹرویو کیا۔شامی مہاجر نوجوان کا کہناتھاکہ ہمارا اپنے ملک واپس جانے کا وقت آگیا اور ہم ترکیہ کو یاد کریں گے ، ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ برقرار ہے ۔نوجوان ترک قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم آپ سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں، اگر ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں تمام شامیوں کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں