ہیٹی :گینگ لیڈر نے جادو کے شبے پر 110 معمر افراد قتل کرا دئیے
جنیوا(اے ایف پی،رائٹرز)ہیٹی میں گینگ لیڈر نے سفاکیت کامظاہرہ کرتے ہوئے 110 معمر افراد کو جادو ٹونے کے الزامات عائد کر کے قتل کروا دیا۔
کچی آبادی سائٹ سولیل میں گینگ لیڈر مونیل میکانونے اپنے بیٹے کی بیماری پر پادری سے مشورہ کیا جس نے علاقے کے بزرگوں کو جادو کا مرتکب قرار دیا۔گینگ لیڈر نے پادری کے مشورے پر علاقے کے 110 معمر افراد کو ہلاک کروا دیا جنکی عمریں 60 سال سے زیادہ تھیں۔ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت میں ویک اینڈ پر گینگ کے تشدد میں 184 افراد مارے گئے ۔