رہا ئی کے بعد ایسا لگا آج ہی پیدا ہوئے :شامی قیدی

رہا ئی کے بعد ایسا لگا آج  ہی پیدا ہوئے :شامی قیدی

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کی جیلوں سے باغیوں کے انقلاب کے نتیجے میں رہا ہونے والے قیدیوں نے ہولناک انکشافات کئے ہیں۔۔۔

 قیدیوں کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کی بنائی ہوئی جیلوں میں قیدیوں کو نام کے بجائے نمبر سے پکارا جاتا تھا، غیر انسانی تشدد کیا جانا معمول تھا، رہائی کے بعد ایسا لگا جیسے ہم آج ہی پیدا ہوئے ہوں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رہو ہونے والے ہالا نے بتایا کہ انہیں 29 نومبر کو حیات طاہر الشام کی قیادت میں باغی فورسز کی طرف سے جیل سے قیدیوں کی رہائی کے بارے میں کہا تو ہمیں یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ حقیقی ہے اور ہم روشنی دیکھیں گے ۔صفی الیاسین نے ایک سال صیدنایا کی بدنام زمانہ جیل میں گزارا، جسے 2017 میں ایمنسٹی نے ‘انسانی مذبحہ خانہ’ قرار دیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں