برطانیہ کا گھر میں تعلیم حاصل کرنیوالے بچوں سے متعلق قانون بدلنے کا فیصلہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )سارہ شریف کی موت کے بعد برطانوی حکومت نے گھر میں تعلیم حاصل کرنیوالے بچوں سے متعلق قانون تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق 10سالہ پاکستانی نژاد بچی سارہ شریف کی موت کے بعد برطانوی حکومت نے گھر میں تعلیم حاصل کرنیوالے بچوں سے متعلق قانون تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ سکول کی بجائے گھر میں تعلیم حاصل کرنیوالے بچوں کا رجسٹر بنانے کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے ، جسکے آئندہ برس تک قانون بن جانے کی امید ہے ۔