بھارت:بھکاریوں کو بھیک دینے والوں پر مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

بھارت:بھکاریوں کو بھیک دینے  والوں پر مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ

اندور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھکاریوں کو پیسے دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے بھیک دینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اندور  پولیس کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے بھیک دینے والوں پر ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔ پولیس حکام نے لوگوں سے درخواست کی کہ بھکاریوں کو بھیک دے کر اس گناہ میں حصے دار نہ بنیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں