لڑکوں کی ماؤں کو بہو صرف پتلی لمبی اور گوری چاہیے :آمنہ ملک
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ اگر لڑکیوں کو شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی اور سہولیات دی جائیں تو انہیں شادی کے بعد دوسرے گھر میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
آج کل لڑکیاں دیر سے شادیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے لڑکوں کی ماؤں کی غیر ضروری فرمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، مگر کسی ایک انسان میں یہ تمام خصوصیات نہیں ہو سکتیں۔