یوکرین کا سرحد سے ایک ہزارکلو میٹر دور روسی شہر پر ڈرون حملہ
ماسکو(اے ایف پی)یوکرین نے ہفتے کو سرحد سے ایک ہزار کلومیٹر دور روسی شہر قازان پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سٹی ہال میں آگ لگ گئی ۔
روسی شہری ہوا بازی کی اتھارٹی نے کہا کہ شہر کا ہوائی اڈا عارضی طور پر بند کر دیا گیا،حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر کوراخوف کے قریب ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے ۔