البانیہ کا ٹک ٹاک کو ایک سال کیلئے بند کرنیکا اعلان

البانیہ کا ٹک ٹاک کو ایک  سال کیلئے بند کرنیکا اعلان

تیرانہ(اے ایف پی)البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے ہفتے کے روز کہا کہ حکومت 2025 سے کم از کم ایک سال کیلئے سوشل نیٹ ورک ٹک ٹاک کو بند کر دے گی۔ وزیر اعظم نے ترانہ میں البانوی اساتذہ، والدین اور۔۔۔

 ماہرین نفسیات کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔واضح رہے البانیہ میںٹک ٹاک پر بحث کے بعد ایک سکول کے قریب لڑائی میں 14 سالہ طالبعلم ہلاک ہو گیا تھا ۔وزیر اعظم نے کہاچین سے باہر ٹک ٹاک پر ہمیں صرف گندگی اور کیچڑ نظر آتا ہے ۔ ہمیں اس کو بند کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں