امریکا:حکومتی اخراجات کا بل منظور، شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی ایوان نمائندگان نے تیسری ووٹنگ میں حکومتی اخراجات کا بل منظور کر لیا جس کےباعث شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا۔۔۔
بل کے تحت امریکی حکومت کو مارچ 2025تک ڈیزاسٹر فنڈ کی مد میں 100 ارب ڈالرز اور کسانوں کیلئے 10 ارب ڈالرز فراہم کئے جائیں گے ۔ سینیٹ میں حکومت کے پیش کردہ اخراجات کے بل کے حق میں 85 جبکہ مخالفت میں 11 ارکان نے ووٹ دیا۔واضح رہے بل مسترد ہونے کی صورت میں امریکا کے تمام سرکاری ادارے اخراجات کیلئے فنڈز نہ ہونے کے باعث بند کر دئیے جاتے ۔۔