لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ امریکا سے فون آئیگا اور سب کچھ ہوجائیگا:حسین حقانی

لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ امریکا سے فون  آئیگا اور سب کچھ ہوجائیگا:حسین حقانی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی،میں بھی چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیاجائے ،لوگوں کی غلط فہمی ہے

 کہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائے گا۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ امریکا کی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی۔ یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں امریکی اہم شخصیات سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر میں نے ملاقاتیں کی تھیں۔ امریکا نے پاکستان سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بات چیت کو آگے بڑھانے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے معاملے پر امریکی نمائندے بیانات دیتے رہتے ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں