بھارتی ٹی وی چینل نے بنگلہ دیش کو مشرقی پاکستان قرار دیدیا

بھارتی ٹی وی چینل نے بنگلہ دیش  کو مشرقی پاکستان قرار دیدیا

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی میڈیا پاکستان اور بنگلہ دیش کی نفرت میں اندھا ہوگیا، حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات سے بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچ روز قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر مصر کے شہر قاہرہ میں ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا، شہباز شریف نے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں