شام :سابق جیل افسر کی گرفتاری کے دوران جھڑپیں،9ہلاک

شام :سابق جیل افسر کی گرفتاری کے دوران جھڑپیں،9ہلاک

دمشق (اے ایف پی) شام کے صوبہ طرطوس میں سکیو رٹی فورسز کی جانب سے معزول صدر بشار الاسد کے ایک ماتحت افسر کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں نو افراد مارے گئے ،افسر کا تعلق بدنام زمانہ صید نایا جیل سے تھا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ خربط المعزہ میں شام کے نئے حکام کی جنرل سکیورٹی فورس کے چھ ارکان تین مسلح افراد کے ہمراہ مارے گئے ۔دوسری جانب شام میں ایک علوی مزار پر حملے کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شامی اقلیت مشتعل ہو گئی ،سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ،1ہلاک،کئی زخمی ہو گئے ،طرطوس،جبلیہ اور لطاکیہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے ۔ حمص کے کچھ علاقوں اور اسد کے آبائی شہر قردہہ سمیت دیگر کئی مقامات میں بھی اشتعال پھیل گیا ۔شامی وزارت داخلہ کے مطابق حلب میں مزار پر حملے کی ویڈیو پرانی اور اسد حکومت سے آزادی کے وقت کی ہے ۔نامعلوم افراد نے بدامنی پھیلانے کیلئے پرانی ویڈیو وائرل کی،پولیس نے وسطی حمص اور جبلیہ میں جمعہ تک کرفیو نافذ کر دیا ۔ادھر شامی حکام نے منشیات کے بڑے ذخیرے کو نذر آتش کر دیاجس میں کیپٹاگون کی 10 لاکھ گولیاں بھی شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں