ہیٹی:گینگ کے حملے میں 2صحافی، پولیس افسر ہلاک

ہیٹی:گینگ کے حملے میں  2صحافی، پولیس افسر ہلاک

پورٹ اوپرنس(اے ایف پی)ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ایک ہسپتال کو دوبارہ کھولنے کی کوریج کرنیوالے دو صحافیوں مارکینزی ناتھوکس ، جمی جین اور ایک پولیس افسر کو گینگ کے ارکان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔۔

آن لائن میڈیا کلیکٹو کے  ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ یونیورسٹی آف ہیٹی کے ہسپتال میں دیگر صحافی بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسی گینگ اتحاد کے ارکان کے حملے کے بعد ہسپتال کو فروری سے بند کر دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں