ایران کا دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
تہران(آئی این پی )ایران نے دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق دمشق اور تہران میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے لئے سفارتی بات چیت ہو رہی ہے ۔۔
دونوں فریق تیار ہیں۔دوسری جانب سربراہ ایرانی سول ایوی ایشن حسین پورفرزانہ نے بتایا کہ شامی حکام نے 22جنوری تک ایرانی پروازیں معطل کر دی ہیں تاہم کچھ فلائٹس خصوصی اجازت نامے کے ذریعے جاری رہیں۔