موزمبیق :متنازعہ انتخابات کے بعد پر تشدد واقعات 21ہلاک،1534قیدی فرار
ماپوتو( اے ایف پی)موزمبیق کے وزیر داخلہ نے کہاہے کہ متنازعہ انتخابات کے بعد24 گھنٹے میں پر تشدد واقعات کے دوران 2پولیس آفیسرز سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے ۔
70 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔ مسلح افراد نے تھانوں ،حراستی مراکز ، دکانوں، بینکوں ،سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی ۔ پولیس سربراہ نے بتایا بد امنی کے باعث دارالحکومت ماپوتو کی ہائی سکیورٹی جیل سے 1ہزار534قیدی فرار ہو گئے ۔