یوکرینی انرجی سسٹم پر روسی حملے ،تنصیبات کو شدید نقصان

 یوکرینی انرجی سسٹم پر روسی  حملے ،تنصیبات کو شدید نقصان

کیف ،ماسکو(اے ایف پی)روس نے یوکرین کے کئی شہروں اور توانائی کے نظام پر ڈرونز، کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے ۔

 یوکرینی افواج نے بتایا ہے کہ 50 کے قریب میزائل فضا میں تباہ کر دئیے ۔ توانائی کمپنی ڈی ٹی ای نے بتایا ہے کہ بجلی  رکی حساس  تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ۔ انرجی گرڈ پر 170 سے زیادہ ڈرونز اور میزائل داغے گئے ،حملوں میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ادھر روسی قصبے لاگو اور اوسیتیا پر یوکرینی حملے میں خاتون سمیت 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں