سائبر حملے کے بعد جاپان ایئر لائنز کا سسٹم بحال

ٹوکیو(اے ایف پی)سائبر حملے کے بعد جاپان ایئر لائنز کا سسٹم بحال کر دیا گیا جس کے بعد مسافروں کو ٹکٹ فروخت کرنے کا آغاز کر دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جاپان میں سائبر حملے کے بعد جاپان ایئر لائن کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی تھی جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں تاخیر ہوئی ۔ ترجمان جاپان ایئر لائنز کے مطابق سائبرحملے میں صارفین کا کوئی ڈیٹا لیک نہیں ہوا ۔