ایران:جاسوسی کے الزام میں قید سوئس شہری کی خودکشی

ایران:جاسوسی کے الزام  میں قید سوئس شہری کی خودکشی

تہران(اے ایف پی)ایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں قید سوئس شہری نے مشرقی شہر سمنان کی جیل میں خودکشی کر لی ہے ۔

 عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ کے مطابق جیل حکام نے فوری طور پر اسکی جان بچانے کیلئے کوشش کی لیکن کوششیں ناکام رہیں۔ عدالت نے قیدی کا نام نہیں بتایا ، نہ ہی اسکی گرفتاری کی تفصیلات بتائیں۔واضح رہے ایران میں کئی یورپی باشندے گرفتار ہیں، فرانسیسی جوڑاسیسیل کوہلر اور جیک پیرس مئی 2022 سے جاسوسی کے الزام میں قید ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں