2024 میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کے منافع میں 12.39 فیصد کمی

2024 میں سعودی آئل کمپنی آرامکو  کے منافع میں 12.39 فیصد کمی

ریاض (اے ایف پی)2024 میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا خالص منافع 12.39 فیصد کم ہو کر 106.25 ارب ڈالر رہ گیا،۔۔

دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کنندہ کمپنی نے کہا کہ بنیادی طور پر خام تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے منافع میں کمی ہوئی ۔2025 میں بھی متوقع منافع کم ہو کر 85.4 ارب ڈالر رہ گیاجو کہ گزشتہ سال کے اعلان کردہ 124.3 ارب ڈالر سے کم ہے ۔یاد رہے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث آرامکو کو 2022 میں ریکارڈ منافع ہوا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں