بھارت:بادشاہ اورنگزیب کامقبرہ ہٹانے کے مطالبے پر ہنگامے

ناگپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے پر ہنگامے پھوٹ پڑے ۔
گزشتہ روز ہندو انتہا پسند تنظیم وی ایچ پی کی جانب سے ناگپور میں مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد دو گروہوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔ مشتعل ہجوم نے متعدد گاڑیاں جلادیں جن میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔مظاہرین کے پتھراؤ پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، اس دوران متعدد اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔ناگپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا تھا ہنگاموں پر قابو پانے کیلئے دفعہ 144نافذ کر دیا ہے ۔