ایمازون کا 14ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 2025تک 14ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔
اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے ۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیا۔