پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی:برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔
وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اس معاملے میں رابطے میں ہیں۔وزارت کے مطابق ایئرلائنز سے پابندی ہٹانے کیلئے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے ۔