امریکا اسرائیلی فائدے کیلئے مشرق وسطیٰ میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے :ایران

تہران(اے یف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا اسرائیلی فائدے کیلئے مشرق وسطیٰ میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے ۔
عراقچی نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے اور خطے سے باہر کے ممالک کی جانب سے اپنے پڑوسیوں کے خلاف دھمکیوں کیلئے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ،منگل کو ایرانی کرنسی ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 10لاکھ39ہزار ریال کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی۔