27 ویں شب:مسجد الحرام میں 34 لاکھ افراد نے نماز ادا کی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ غازی الشہرانی نے کہا ہے کہ 27 ویں شب مسجد الحرام میں 34 لاکھ افراد نے۔۔۔
نماز ادا کی جبکہ 26 ویں رمضان میں 8 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا ۔ دوسری طرف مسجد نبوی ؐ میں بھی لاکھوں افراد نے رمضان کی 27 ویں شب کونماز عشا اور تراویح ادا کی ہے ۔الاخباریہ چینل نے 27 ویں شب کے موقع پر مسجد الحرام میں تراویح کے براہ راست مناظر نشر کیے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز ،ہوٹلوں کی راہداریاں اور علاقے نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے ۔