کانگو:کشتی حادثے میں 50 ہلاک

کانگو:کشتی حادثے میں 50 ہلاک

کانگو(مانیٹرنگ ڈیسک)کانگو میں کشتی کے ہولناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے ، آگ لگنے کے بعد کشتی ڈوب گئی۔

کشتی میں باقی 100 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی میں ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کشتی الٹ گئی۔اب تک 200 افراد لاپتا ہیں جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ حادثہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں