چین:رشوت لینے کے الزام میں سابق حکومتی اہلکار کو سزائے موت

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے صوبہ سنکیانگ کے ایک سابق اہلکار کو 12کروڑ ڈالر رشوت لینے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔۔۔
سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق صوبہ شانزی کے شہر باوجی کی عدالت نے کہا کہ سنکیانگ کے شمال مغربی علاقے میں کمیونسٹ پارٹی کی کمیٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری لی پینگسین نے 1999 اور 2023 کے درمیان مختلف سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرکے بھاری رقوم اکٹھی کیں ۔