شام :ترکیہ سمگل کی جانے والی 90 لاکھ کیپٹاگون گولیاں ضبط
دمشق(اے ایف پی)شامی حکام نے ایک ماہ کے طویل آپریشن کے بعد ترکیہ سمگل کی جانے والی غیر قانونی کیپٹاگون کی تقریباً 90 لاکھ گولیاں ضبط کرنے کا اعلان کیا۔۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ترک اور شامی افواج نے ایک ماہ تک سمگلروں کا سراغ لگایا اور انہیں حلب میں گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ شامی حکام منشیات کی اس خطرناک لعنت کے خاتمے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں ۔یاد رہے سابق صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں کیپٹاگون شام کی سب سے بڑی برآمدات بن گئی تھیں ۔