پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ بات چیت کرینگے :برطانوی وزیر اعظم
لندن(اے ایف پی) برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت شروع کرینگے ۔۔
سٹارمر نے البانیہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ برطا نیہ کے ساحلوں پر آنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں کمی کیلئے دباؤ ہے ۔ دوسرے ممالک میں پناہ گزینوں کیلئے مراکز قائم کر سکتے ہیں ۔یاد رہے سٹارمر کی لیبر حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں غیر قانونی تارکین کو روانڈا بھیجنے کی سکیم کو معطل کر دیا تھا۔