یوگنڈا :آرمی چیف کی اپنے والد کو ووٹ نہ دینے والے شہریوں کو ملک بدر کرنیکی دھمکی
نیروبی(اے ایف پی)یوگنڈا کے آرمی چیف جنرل محوزی کینیروگابا نے اپنے والد کو ووٹ نہ دینے والے شہریوں کو ملک بدر کرنیکی دھمکی دیدی ۔۔
علاوہ ازیں آرمی چیف نے فوج میں خواتین کے پتلون پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پتلون مردوں کیلئے ہے خواتین کے لیے نہیں۔ یاد رہے آرمی چیف صدر یووری موسیوینی کے بیٹے ہیں۔