نئی دہلی ایئر پورٹ کی چھت گر گئی، ویڈیو وائرل
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دہلی ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک کی چھت اس وقت گر گئی جب نئی دہلی میں شدید گرج چمک اور موسلادھار بارش کا آغاز ہوا۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی دہلی ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو جاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے ۔ ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ عمارت کو نقصان نہیں پہنچا ۔