ترکیہ:دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کرنیوالا یوٹیوبر گرفتار
استنبول(آئی این پی )ترکیہ کی ایک دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کرنیوالا بھارتی یوٹیوبر گرفتار کر لیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی یوٹیوبر کو ایک ترک دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا جہاں مختلف ممالک کے جھنڈے لگے تھے۔
تاہم بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر اس نے نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کردیا ۔بعد میں وہ گالیاں دیتے ہوئے دکان سے باہر چلا جاتا ہے ، ترک حکام نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارتی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ترکیہ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔