متحدہ عرب امارات کا عید الاضحی پر 2471 قیدیوں کی رہائی کا حکم
ابو ظہبی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے عید الاضحی کی مناسبت سے 2471 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے 963 ایسے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے نہیں مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی گئی تھیں،نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے بھی 985 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ،دوسری جانب راس الخیمہ کے حکمران سعود القاسمی نے 411 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جبکہ فجیرہ کے سربراہ شیخ حمد الشرقی نے بھی 112 ایسے قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دی ہے ۔