آئی ایم ایف ٹیم کا 2009 کے بعد شام کا پہلا دورہ

آئی ایم ایف ٹیم کا 2009  کے بعد شام کا پہلا دورہ

واشنگٹن(اے ایف پی)آئی ایم ایف کی ایک ٹیم نے 2009 کے بعد پہلی بار شام کا دورہ کیا تاکہ برسوں کی خانہ جنگی اور اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شامی معیشت کی تعمیر نو کی کوششوں میں حصہ لیا جا سکے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نے یکم جون سے 5 جون تک دمشق کا دورہ کیا ، ٹیم نے حکام کی ترجیحات اور ان کے حصول میں مدد کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔آئی ایم ایف وفد کے سربراہ رون وین روڈن نے کہا کہ شام کو بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ،تقریباً 60 لاکھ لوگ ملک چھوڑ چکے جبکہ 70 لاکھ افراد ملک کے اندر بے گھر ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں