ایلون مسک کا ڈونلڈٹرمپ کیخلاف کی گئی پوسٹوں پر اظہار افسوس

ایلون مسک کا ڈونلڈٹرمپ کیخلاف  کی گئی پوسٹوں پر اظہار افسوس

واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک نے ان سے جھگڑے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھاکہ صدر ٹرمپ سے متعلق پچھلے ہفتے کی گئی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے ،میری پوسٹس حد سے تجاوز کر گئی تھیں۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ دونوں کے درمیان اچانک تلخی کے بعد برف پگھلنے لگی ہے اور دونوں طرف سے نرم روئیے کا اظہار کیاجارہاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں