جوہری ریاستوں نے 2024 میں ایٹمی ہتھیاروں پر 100 ارب ڈالر خرچ کیے :آئی کین
جنیوا(اے ایف پی)جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کی بین الاقوامی مہم آئی کین نے کہا ہے کہ۔۔۔
جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں نے گزشتہ سال اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے ،آئی کین نے کہا کہ برطانیہ، چین، فرانس، بھارت، اسرائیل، شمالی کوریا، پاکستان، روس اور امریکا نے 2023 کے مقابلے میں تقریباً 10 ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ۔ آئی سی اے این نے اپنی فلیگ شپ سالانہ رپورٹ میں کہا کہ امریکانے 2024 میں 56.8 ارب ڈالر ، چین نے 12.5 ارب ڈالر اور برطانیہ نے 10.4 ارب ڈالر خرچ کیے ۔