افغان شہری کا امریکی انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنیکا اعتراف

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ افغان شہری نے امریکی انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنیکا اعتراف کر لیا ۔۔
27 سالہ ناصر احمد توحیدی کو 5 نومبر کے صدارتی انتخابات سے کئی ہفتے قبل اکتوبر میں وسطی امریکی ریاست اوکلاہوما سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ناصر احمدنے اوکلاہوما سٹی کی ایک وفاقی عدالت میں داعش کو مالی مدد فراہم کرنے ، حملہ کیلئے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام قبول کیا۔ ناصر کو سازش کے الزام میں 20 سال قید اور آتشیں اسلحے کے الزام میں 15 سال تک قید کی سزا کا سامنا ہے ۔حکام کے مطابق ناصر احمد ستمبر 2021 میں خصوصی تارکین کے ویزے پر امریکا میں داخل ہوا تھا۔