کرپٹو کوائنز کی فروخت، ٹرمپ نے 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے :دستاویز میں انکشاف

کرپٹو کوائنز کی فروخت، ٹرمپ نے  5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد  کمائے :دستاویز میں انکشاف

واشنگٹن (آئی این پی )وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی مالیاتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کرپٹو ونچر کے ذریعے ٹوکن فروخت کر کے 5کروڑ 70 لاکھ سے زائد ڈالر کمائے ۔

 230 صفحات پر مشتمل دستاویز آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کی جانب سے جاری کی گئی جس میں امریکی صدر کے سٹاکس، رئیل اسٹیٹ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور کی تفصیلات شامل ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا انہوں نے اور ان کے بیٹوں نے پچھلے برس انتخابات سے قبل کرپٹو کرنسی کے ذریعے سرمایہ کاری سے متعلق پلیٹ فارم کو بنانے میں مدد دی تھی تاہم جیتنے کے بعد ان کے مالی معاملات کے بارے میں تنازعات کو ہوا ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں