ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ  علی خامنہ ای زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل

تہران (آئی این پی )اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اہل خانہ سمیت تہران میں واقع زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ۔۔۔

 ذرائع کے مطابق انکے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای بھی ہمراہ ہیں۔دوسری جانب ایرانی ڈرون لانچنگ کنٹرول روم کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی افسر اسرائیل کی جانب ڈرونز لانچ کرتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں اور اللہ سے نصرت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایرانی افسر جذبہ ایمانی سے لبریز دکھائی دیتے ہیں اور یہ منظر ایرانی قوم کے حوصلے کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں