سعودی عرب :دہشتگردی اور غداری کے جرم میں صحافی کو سزائے موت

سعودی عرب :دہشتگردی اور غداری  کے جرم میں صحافی کو سزائے موت

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور غداری کے جرم میں 2018 میں گرفتار کی جانے والے صحافی کو دہشتگردی اور غداری کے جرم میں ہفتے کو سزائے موت دے دی گئی۔۔۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترکی الجاسر نے 2013 سے 2015 تک ایک ذاتی بلاگ چلایا تھا ، وہ 2011 میں مشرق وسطیٰ کو ہلا دینے والی عرب بہار کی تحریکوں، خواتین کے حقوق اور بدعنوانی پر اپنے مضامین کے لیے معروف تھے ۔اپنی بعض متنازعہ پوسٹس میں الجاسر نے سعودی عرب کے شاہی خاندان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے ۔ سزائے موت کی مخالفت کرنے والے بین الاقوامی ایڈوکیسی گروپ نے کہا کہ الجاسر کی موت کی سزا ایک بار پھر یہ ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان پر تنقید کرنے یا ان پر سوال کرنے کی سزا موت ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں