دسیوں ملین ڈالر زکے بل واجب الادا گھانا میں ریاستی اداروں کی بجلی کٹ گئی

آکرہ (اے ایف پی)گھانا کے ریاستی الیکٹرک ڈسٹری بیوٹر نے کئی ریاستی اداروں کو دسیوں ملین ڈالر زکے بل ادا نہ کرنے پر بجلی کی فراہمی بندکردی ۔۔
،گھانا کی الیکٹرسٹی کمپنی نے عدم ادائیگی پر گھانا واٹر لمیٹڈ کے ویجا ٹریٹمنٹ پلانٹ اورگھانا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی بجلی بھی کاٹ دی ۔جی ایم آپریشنز اسماعیل ٹیتھ اوکو نے بتایا کہ ہم نے نادہندگا ن کو کافی نوٹس دئیے جو طویل عرصے سے بقایا جات ادانہیں کررہے تھے اور اب آخری حربے کے طور پر بجلی کاٹی گئی ہے تاہم پانی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر ورکس کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا کہ وہ ادائیگی کرے یا اس کے دیگر اہم پمپنگ سٹیشنوں کو بھی بجلی کی سپلائی معطل کردی جائے گی ۔