امریکا میں جنس کی تصدیق کرنے والے طبی علاج پر پابندی برقرار

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی سپریم کورٹ نے ایک ریاستی قانون کو برقرار رکھا ہے جس میں ٹرانسجینڈر نابالغوں کیلئے۔۔
جنس کی تصدیق کرنے والے طبی علاج پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔سپریم کورٹ نے جنوبی ریاست ٹینیسی میں ایک قانون کو برقرار رکھنے کیلئے 6-3کی اکثریت سے فیصلہ سنایا،اس قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کیلئے ہارمون تھراپی، بلوغت کو روکنے اور صنفی منتقلی کی سرجری پربھی پابندی عائد ہے ۔عدالت کے چھ قدامت پسند ججوں نے قانون کو چیلنج کرنے کو مسترد کر دیا جبکہ تین لبرل نے اختلاف کیا۔