ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ مشکل اور مہنگا:ماہرین

ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ  مشکل اور مہنگا:ماہرین

پیرس (اے ایف پی)ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا مجوزہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام ایک ایسا منصوبہ ہے جسے بہت بڑی تکنیکی اور ۔۔

مالی رکاوٹوں کا سامنا ہو گا اور یہ عالمی عدم تحفظ کو بڑھا سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اس منصوبے پر 175 ارب ڈالر لاگت آئے گی، 2029 میں تکمیل کو پہنچے گا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ گولڈن ڈوم میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے چاہے وہ دنیا کے دوسرے اطراف سے داغے جائیں لیکن ماہرین کو منصوبے کی کامیابی پر شک ہے ، روسی دفاعی تھنک ٹینک کے ایک ایسوسی ایٹ فیلو تھامس ودنگٹن نے کہا چیلنجز اتنے اہم ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ٹائم فریم کے اندر یہ منصوبہ غیر حقیقی ہو سکتا ہے ۔واضح رہے یہ منصوبہ 2022میں امریکی محکمہ دفاع کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں چین اور روس کی پیشرفت کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ چین بیلسٹک اور ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی جبکہ ماسکو اپنے بین البراعظمی رینج کے میزائل سسٹم کو جدید بنا رہا ہے اور درستگی سے مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں