فرانسیسی وزیر اعظم ایئر شو کے دورے پر رافیل طیارے میں پھنس گئے
پیرس(آئی این پی)فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو رافیل طیارے میں پھنس گئے ۔گزشتہ دنوں فرانسیسی وزیر اعظم نے پیرس ایئر شو کا دورہ کیا جہاں وہ مختلف کمپنیز کے سٹالز پر گئے۔۔۔
اور مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے سٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا تیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔وزیر اعظم فرنسوا بایرو طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھے جہاں انہیں طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تاہم جب طیارے سے نکلنے کی باری آئی تو فرانسیسی وزیر اعظم کو اندازہ ہوا کہ وہ کاک پٹ میں پھنس چکے ہیں اور انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی۔