تہاڑ جیل میں قیدکشمیری رہنما شبیر احمد شاہ پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ، سرجری کے منتظر

 تہاڑ جیل میں قیدکشمیری رہنما  شبیر احمد شاہ پروسٹیٹ کینسر  میں مبتلا ، سرجری کے منتظر

سری نگر(کے پی آئی) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کشمیرکے سربراہ شبیر احمدشاہ پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔۔

 اور فوری سرجری کے منتظر ہیں،کشمیری رہنماؤں نے انکی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار) کیا ہے ،محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شبیر شاہ سے ہمدردانہ سلوک کرے ۔ انہوں نے بھارتی سیکرٹری داخلہ سے اس معاملے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کرنے کی اپیل کی۔ یاد رہے شبیر شاہ ایک جھوٹے مقدمے میں 2017سے مسلسل قید میں ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں