شام :منشیات کے کاروبار میں ملوث سابق صدر بشار الاسد کا کزن گرفتار

دمشق(اے ایف پی)شامی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سابق صدر بشار الاسد کے کزن وسیم الاسد کو گرفتار کر لیا ،یہ سابق صدر کی معزولی کے بعد سب سے زیادہ اعلیٰ سطح گرفتاریوں میں سے ایک ہے ۔
بیان میں کہا گیا انٹیلی جنس سروسز اور دیگر حکام نے ایک زبردست منصوبہ بندی کے ساتھ مجرم وسیم الاسد کو لالچ دینے کے لیے گھات لگائی جس کے نتیجے میں ان کی کامیاب گرفتاری عمل میں آئی۔ وسیم الاسد کو شام اور لبنان کی سرحد پر گرفتار کیا گیا۔وہ گرفتار ہونے والی الاسد خاندان کی پہلی اہم شخصیت ہیں۔