جنگ میں ہلاک ہونیوالے 20 فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو موصول

جنگ میں ہلاک ہونیوالے 20 فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو موصول

کیف (اے ایف پی)روس نے جنگ میں ہلاک ہونیوالے 20فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو واپس کر دیں ۔یوکرینی صدر نے روس پر الزام لگایا کہ وہ چیک نہیں کر رہے کہ وہ کس کی لاش بھیج رہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ماسکو کیلئے لڑنے والے ایک اسرائیلی کرائے کے فوجی کی لاش بھی واپس بھیجے جانے والوں میں شامل تھی ،واضح رہے ماسکو اور کیف نے رواں ماہ کے شروع میں استنبول میں ہونے والی بات چیت کے دوران 6ہزار فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں